• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خود سب سے بڑا ڈاکو چور، مریم نواز سے ڈرتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز، جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو بُرا بھلا کہنے والے عمران خان خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں وہ 2013سے ایک ہی جھوٹی تقریر سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، خان صاحب منی لارنگ سے بنائی ہوئی نیازی سروسز کا حساب تو دیں، مریم نواز، مریم نواز، مریم نواز، ایک عورت سےعمران کو اتناخوف کیوں؟عمران صاحب ، مریم نواز ایک خاتون ہیں ان سےاتنا ڈر اور خوف کیوں ؟ عمران خان کی تقریر پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کیا کہتے رہتے ہیں آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ خود کتنے بڑے چور ڈاکو اور لٹیرے ہیں ؟ اس لیے آپ پورے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں عمران صاحب آپ اپنی منی لانڈرنگ کا جواب تو دیں عمران صاحب خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی چوری کا حساب تو دیں آپ جوئے میں جیتی ہوئی دولت کا جواب تو دیں عمران صاحب منی لانڈرنگ سے بنائی ہوئی نیازی سروسز کا حساب تو دیں آپ نے بنی گالہ کا محل کیسے بنایا قوم اس کا جواب بھی مانگ رہی ہے اس کا حساب تو دیں عمران صاحب جو سوالات آپ پوچھ رہے ہیں کیا انکے جواب خیبر پختونخوا حکومت سے لیے ہیں ؟ عمران صاحب جو سوالات آپ پوچھ رہے ہیں کیا ان کا جواب جہانگیر ترین سے لے لیے ہیں ؟ عمران صاحب خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولیں عمران صاحب مریم نواز مریم نواز مریم نواز ایک عورت سے اتنا ڈر اور خوف کیوں؟
تازہ ترین