کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی پشین کے مرکزی سینئر رہنمائوں آغا عبدالجبار حاجی خالق داد ترین حاجی حبیب اللہ ودیگر زمینداروں نے کیسکو پشین کو الٹی میٹم دیا ہے اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر تمام فیڈروں کی بجلی بحال نہیں ہوئی تو سیکڑوں زمیندار گرڈ کا گھیرائو کرینگے کیسکو نے ریکوری کا بہانہ کرکے گزشتہ دس دنوں سے تمام فیڈروں کی بجلی بند کردی ہے علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے لوگ بوند بوند کیلئے ترس گئے نادہندہ کی بجلی کاٹی گئی فیڈر بند کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔