• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان،ٹی ایچ کیو حکام کی غفلت ،خاتون نے ایمبولنس میںبچے کو جنم دیدیا

اسلام آباد‘ گوجر خان (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجر خان کے ڈاکٹروں کا ایک اور کارنامہ‘ گائنی کی مریضہ کو تنفس دشواری کا مریض بنا کر راولپنڈی ریفر کر دیا، خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ٹی ایچ کیو گوجر خان کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دس دن قبل بھی زچہ بچہ جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن غفلت کے حوالے سے رپورٹ لاہور بجھوانے کے بعد سرد خانے میں ڈال دی گئی۔ خاتون رضیہ بی بی کو نومولود بچے سمیت ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کو ٹی ایچ کیو گوجر خان کے ڈاکٹر سہیل نے تنفس دشواری کا کہہ کر راولپنڈی شفٹ کیا تھا۔
تازہ ترین