خورشید شاہ نے کہا کہ صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،واقعہ افسوسناک ہے،انتظامیہ اور حکومت احمد نورانی پر حملوں کے ذمےداروں کو پکڑیں۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پمز اسپتال میں دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ پہلی بار نہیں ہوا،اگر کسی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو آواز دبے گی نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ احمدنورانی نےحق کی بات کی ہے،سچ لاٹھی مارنےسےبندنہیں ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ایسے واقعات مزید برداشت نہیں کیے جانے چاہئیں۔