امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ پاکستان میں مستقبل کی سیاست وڈیروں اورجاگیرداروں کی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پی ایچ ڈی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو یرغمال بنانے والی سیاست اب پاکستان میں نہیں ہوگی۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ این اے 4 سے ملنے والے 7، 8 ہزار ووٹ ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں، آج نہیں تو کل اپنا ووٹر یکسوں کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کسی نےطعنہ نہیں دیاکہ جماعت اسلامی کا کوئی کارکن یا قائد کرپشن میں ملوث ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں جماعت اسلامی بہتر نتیجہ دے گی،ناموس رسالت سےمتعلق فارم میں تبدیلی کی کوشش کرنے والوں کو اس کی سزا دی جائے۔