• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کے آخری حصے میں ہوں،اب کسی عہدے کی خواہش نہیں،شاہ محمود

ملتان (اسٹاف رپورٹر ) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحا نی پیشوا حضرت غوث بہاءالدین زکریا ملتانی ؒکا778واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات گذشتہ روزدرگاہ عالیہ ملتان میں اختتام پذیر ہوگئی ہیں اوردرگاہ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ عمر کے آخری حصے میں ہوں‘اب کسی عہدے کی خواہش نہیں‘تبدیلی آنےوالی ہے‘اس لئےکچھ لوگوں کو گھبراہٹ شروع ہو چکی ہے، مجھے دنیاوی اقتدارکی ضرورت نہیں‘باقی زندگی بڑے نیک مقصدکیلئےوقف کر دی پاکستان کے استحکام وبقااور اسلام کےحقیقی چہرےکو اجاگر کرنےکیلئے جدوجہدپر تیار ہوں‘عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں کی بات کروں گا ایک چھوٹا سا آدمی ہو ں لیکن ذمہ داریاں بہت ڈال دی گئی ہیں ان ذمہ داریوں کوپوراکرنےکی ہرممکن کوشش کرونگا‘جماعت غوثیہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ وہ حضرت بہاءالدین زکریا ؒ ملتانی کے 778 ویں سالانہ عرس کےموقع پر قومی زکریا ؒ کانفرنس کی اختتامی نشست سےخطاب کررہےتھےجس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی‘اس موقع پرعوامی راج پارٹی کےسربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیداحمد دستی‘رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی‘پیرسیدعلی حسین شاہ‘جماعت اہلسنت پنجاب کےناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی‘ڈاکٹرمحمدصدیق خان قادری‘ مولانا سعید احمد فاروقی‘ مخدوم زادہ زین قریشی‘مفتی غلام مصطفی رضوی‘قاضی بشیر گولڑوی‘مفتی ہدایت اللہ پسروری‘ پروفیسر عبد القدوس صہیب‘ پروفیسرکنورسلطان‘وسیم ممتاز ایڈووکیٹ‘قاری غلام مصطفیٰ محبوب‘مولاناحفیظ اللہ مہروی‘ قاری رحیم بخش اویسی‘ الطاف قریشی‘ ڈاکٹر شہوارمصطفیٰ‘پیراعجازعلی سہروردی‘معین ریاض قریشی‘میاں جمیل احمد‘ایوب مغل‘مخدوم سیدنبیل شاہ‘حافظ ہلال اویسی‘امیرحمزہ کرمانی بھی موجودتھے۔ حافظ ہلال اویسی نےختم شریف اورمعروف نعت خواں حمیدنواز عاصم، احمد نوازعصیمی نےہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ دنیاوی اقتدار کی ضرورت نہیں‘میرے باپ ‘دادا اور میں نےدنیاوی اقتدار کےمنصب دیکھے‘کسی عہدے کا لالچ ہےاورنہ اقتدار کی ہوس ہے‘ میرے لئےسب سےبڑاعہدہ غوث ؒ کا سجادہ نشین ہوناہےہم گالی کی سیاست نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ سندھ جاگ رہاہے‘تبدیلی آنےوالی ہے‘اس لئےکچھ لوگوں کوگھبراہٹ شروع ہو چکی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان‘ روس ‘ چین‘ بھارت سمیت دنیابھرمیں اسلام کےحقیقی چہرےکواجاگر کرنےکیلئےہمیشہ اپنا کردار اداکرتےرہیں گے‘ان اداروں میں بھی جہاںہماری تقدیروں کےفیصلےکئےجاتےہیں اسلام کی بات کرونگا۔
تازہ ترین