پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ نوشہرہ ایسو سی ایشن کے تعاون سے حکیم آباد نوشہرہ میں فل کنٹکٹ شن کیو کشن کراٹے کی نئی اکیڈمی قائم کر دی گئی ۔ انٹر نیشنل جج و ریفری اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین صاحبزادہ الہادی اور کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے چیئرمین سید شاہد حسن شاہ نے اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پرصوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد یاسین یاسر، جائنٹ سیکرٹری نثار شنواری، اختر علی، ثمن جان، ابراہیم، صالح محمد، نوشہرہ کے چیئرمین بشیر احمد ، شیراز ، سلمان خان، اکیڈمی کے سرپرست کامران قریشی ،سجاد علی ، شاہ فہد اور عمر گل بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں نے شو فائٹ ،فری فائٹ ،کاتاز کا مظاہرہ کیا، ماربل ٹائلز، کنڈ یں اینٹیں اور برف کے بلاک ہاتھ اور کک ضرب سے تھوڑے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ضروری ہے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان کی کاوشیںقابل تحسین ہیںموصوف کی سرپرستی کے نتیجے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیںکھلاڑیوں میں آگے جانے کا جذبہ بڑھ گیا ہے۔بعد ازاں صاحبزادہ الہادی نے صوبائی ایسو سی ایشن کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کوچز میں سپورٹس شوز تقسیم کئے۔