• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر بولی وڈ میں پرابھاس کو متعارف کرانے سے باز آگئے

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ کے فلم ساز کرن جوہر زیادہ معاوضے کے باعث سائوتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پرابھاس کو بولی وڈ میں متعارف نہیں کرائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر جنہوں نے فلم ’ باہو بلی ‘ کے دو حصے میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والے پرابھاس کو بولی وڈ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اب خبریں آرہی ہیں کہ کرن جوہر اب ایسا کچھ نہیں کریں گے ،انہوں نے بولی وڈ میں پرابھاس کو لانچ کرنے کا اپنا فیصلہ ترک کردیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق پرابھاس مبینہ طور پر فلم کے لئے 20 کروڑ معاوضے کی توقع کررہے تھے جبکہ کرن جوہر اس سے کئی کم پر معاملات طے کرنے کے خواہاں ہیں۔
تازہ ترین