اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ‘ ریونیو اسحاق ڈار اپنی علیل اہلیہ کی عیادت کیلئے دبئی میں ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرح لندن نہیں پہنچے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کئی ہفتوں سے دبئی اپنی فیملی سے مقدمات کی بناء پر جا کر نہیں مل سکے تھے آج رات تک واپس اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔