• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی کے اساتذہ کیخلاف کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے،ڈبلیو ٹی اے

کوئٹہ(پ ر)وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی بیان میں ڈی ای او سبی کی مبینہ غلط پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں کیونکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتے بیان میں کہاگیا ہے کہ فرض شناس اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کی ہفتوں کی تنخواہیں کاٹ لی جاتی ہیں یہ کارروائیاں سمجھ سے بالاتر ہیں وطن ٹیچرز ایسوسی ا یشن سبی نے ایسے اقدامات کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے جسے پورے صوبے کی حمایت حاصل ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین