اٹک (آئی این پی ) سی پیک منصوبے پر کا م کرنے والی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ ‘ایک ملازم جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے‘ زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آبا د منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں تحصیل پنڈی گھیب کے علاوہ کھڑپہ میں سی پیک پر کام کر نے والی کمپنی زیڈ کے بی کی گاڑی شہباز پور پنڈی گھیب کے قریب بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جاگری جس سے ایک ملازم جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے‘ زخمیوں میں جے یو آئی (ف)کے رہنما اورزیڈکے بی کمپنی کے ملازم ملک منظور قاسمی شامل ہیں‘ زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ملازم کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دی گئی‘ ضلعی امیر جے یو آئی (ف) مو لا نا شیر زما ن ، امیر تحصیل پنڈی گھیب قاری عبدالر ؤف ، سیکر ٹری اطلاعات پنڈ ی گھیب مو لانا فخر الدین رازی نے حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے کے در جات کی بلندی اور زخمی ہو نے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔