قصور(نمائندہ جنگ) سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔چونیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مذہبی مواد اپ لوڈکیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیااور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔