• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں نایاب گاڑیوں اور جدید موٹر سائیکلوں کی نمائش

Unique Cars And Latest Motor Cycles Exhibition In Islamabad

گاڑیوں کے مشتاق اور عام شہریوں کیلئے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے مال میں گاڑیوں کے منفرد شوکاانعقاد کیاگیا ہے۔

سینٹورس کی طرف سے منعقد ہونے والا یہ شو اپنی طرز کاگاڑیوں اوربائیک کا مہنگاترین شوہے۔ جوپرانی، قدیم اور نایاب گاڑیوں اور بائیک پرمشتمل ہے۔ شو میں پندرہ سو سے زائد کاریں اورایک سو پچاس سے زائد بائیک موجود ہیں۔ شودیکھنے والے حضرات اپنی من پسند گاڑیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

isb-exibition02

اس شوکی خاص بات شو دیکھنے والوں کے لئے Live Concert کااہتمام ہے۔ شو میں مختلف کار کلب شریک ہورہے ہیں جن میں زور، اسلام آباد، جیپ کلب، بلو، پختونز، ایم اوبی، اسلام آباد انڈر گرائونڈ، اسلام آباد ٹریک، سیالکوٹ سپیڈ نیشن اور مقامی کلب شامل ہیں۔

بائیک شومیں ہائیکراوربائیکرز، کار کرافٹ، رائیڈرز، رئیل میڈبائیکرز، لاہوری بائیکرز، ٹنڈررائیڈرز، سٹریٹ فائٹرز، کلب46اور انفرادی بائیکرز حصہ لے رہے ہیں۔

گاڑیوں کے اس شو کی قابل ذکربات لیمبوروگھینی، رولز رائس، رینج روور، ڈوکاٹی، کاواساکی، بی ایم ڈیبلیو، پورش اور دیگر گاڑیوں کی نمائش ہے۔

isb-exibition03

اس شوکااہتمام دی سینٹورس مال نے پاک ویل کی شراکت سے کیاہے۔ یہ شونہ صرف شو میں شریک افراد اور اداروں کو ایک جگہ اکٹھاکرے گا بلکہ کاروں کے شوقین حضرات کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی قیمتی گاڑیوں کی نمائش کاسنہری موقع بھی فراہم کرے گا۔ یہ شو جڑواں شہریوں کے باسیوں کو ایک منفرد شو سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

دی سینٹورس مال کویہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ شہریوں کی تفریح کے لئے اس طرز کی منفرد سرگرمیوں کے انعقاد میں کوشاں رہتاہے اور مستقبل میں بھی ایسی تفریح کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین