گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو کافی حد تک قائل کرلیا ہے، فاٹا کو بہت جلد صوبے میں ضم کیا جائے گا۔
پشاور یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کو فاٹا اصلاحات پر تحفظات تھے۔
انہوں نے مزید کا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ فاٹا اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے اور انہیں کافی حد تک قائل کیا گیا ہے، قبائلی علاقوں کوبہت جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے گا ۔