کوئٹہ(صباح نیوز)بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ ارکان سنٹرل کمیٹی حنیف بلوچ گورگین بلوچ ابرار بلوچ بابل ملک بلوچ اوراختر بلوچ نے بیان میں کہاہے کہ خضدار میڈیکل کالج میں کلاسز کانہ ہونا باعث تشویش ہے چارسال سے عمارت قائم ہے لیکن کالج غیرفعال ہونے کے باعث عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت پروفیشنل تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائےتعلیمی اداروں کی بندش کو بلوچ قوم کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش سمجھتے ہیںہماری جدوجہد روز اول سے معیاری تعلیم کی بحالی اور صوبائی خودمختاری کیلئے ہے ۔