اسلام آباد( حنیف خالد ) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر انیس اور اٹھارہ کے چار سینئر افسروں نے نئے عہدوں پر کام شروع کردیا ہے محمد طیب آف پاکستان کسٹم سروس نے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آف پورٹ محمد بن قاسم کراچی کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ سلمان یعقوب خان بنیادی سکیل نمبر19پاکستان کسٹم سروس نے ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ عبدالرزاق خان نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال کا چارج لے لیا ہے۔