لندن(مانیٹر نگ سیل)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات جولائی 2018 میں ہونگے، این اے 120 میں کوئی نیا الیکشن نہیں ہوگا، وہاں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کامیاب ہوئی ہیں،وہ لندن میں زیر علاج ہیں انکی جگہ مریم نواز حلقے میں جارہی ہیں جس میں کوئی برائی نہیں ہے۔لندن ائیر پورٹ پر پاکستان آنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثارکا بیان انکی رائے ہے اس میں حرج کیاہے۔