لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ کیسا احتساب ہے کہ اربوں روپیہ لوٹنے اور 14 بے گناہوں کو قتل کرنیوالے دندناتے پھر رہے ہیں ۔ قاتلوں ، لٹیروں کے گروہ نے ملکی اداروں کے خلاف نئی سازشوں کیلئے لندن میں پڑاؤ ڈال لیا۔احتساب میں نرمی کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ قوانین کا مذاق اڑا رہا ہے وہ عوامی تحریک کے وکلاء سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔