کوئٹہ(پ ر)ڈی ای او سبی کا تبادلہ کرکے اساتذہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کوختم کیا جائے بالخصوص خواتین اساتذہ جو خوف و ہراس میں مبتلا ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلائی جائے ان خیالات کا اظہار وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے بیان میں کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کو بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے بحالت مجبوری اگر کبھی کبھار انہیں چھٹی کرنی پڑجائے تو اسے بہانہ بنا کر بندش تنخواہ کا فرمان صادر کردیا جاتا ہے جو کہ نا انصافی اور قانون شکنی کے مترادف ہے ۔