• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ،پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے،صرافہ ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر شہر میں اس وقت جیولرز کے کاروبار سے منسلک دکانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے صرافہ ایسوسی ایشن گوادر کی تنظیم کے صدر رفیق بلوچ نے ڈی پی او گوادر سے خصوصی طور پر پولیس کے گشت میں اضافے کی اپیل کی ہے صدر صرافہ ایسوسی ایشن گوادر کے محمد رفیق بلوچ نے صوبائی جنرل سیکرٹری نعیم رمضان کو بھی اس ضمن میں آگاہ کیا صوبائی عہدیداروں نے آئی جی بلوچستان ڈی پی او گوادر کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گوادر میں جیولرز کے کاروبار سے منسلک دکانوں کے ارد گرد پولیس کے گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا ناکہ بھی لگایا جائے دیگر اضلاع خضدار، سبی میں بھی پولیس کا گشت بڑھایا جائے سبی میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
تازہ ترین