سرگودھا (این این آئی) سرگودھا شہرکے گنجان آباد رہائشی علاقہ استقلال آباد کی آسی کالونی میں غیرت کے نام پر جوان سالہ لڑکی کا قتل کر دیا گیا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء سرگودھا میں غیرت کے نام پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔ ملزم کو اپنے والد کی دوسری شادی پر رنج تھا۔ واقعہ شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقہ کی آسی کالونی میں پیش آیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔