ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے مقدمے میں گرفتار8ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔
آر پی او فدا حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان لڑکی کی بےحرمتی کےمقدمے میں گرفتار8ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ آدم خان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ مرکزی ملزم سمیت9 ملزمان کے خلاف چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔
دوسری جانب مرکزی ملزم سجاول کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، دوسری جانب مخالفین کی طرف سے بے حرمتی کاشکار ہونےوالی لڑکی نے اپنا بیان تفتیشی ٹیم کو قلمبند کرا دیا ہے۔