• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان کا جواب دیدیا

Maryam Nawaz Answered The Statement Of Chaudhry Nisar

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان کا جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا انصاف کا حصول عدم تنقید سے مشروط ہے، کیا تنقید کریں گے تو انصاف نہیں ملے گا اور تنقید نہیں کریں گے تو انصاف مل جائے گا؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے لیے انصاف کا معیار یہ ہے، اس کا مطلب ہے اُدھر غصہ ہے اور فیصلہ عجلت میں دیا گیا ہے، یہی تو ہمارا مؤقف ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بطور وزیراعظم سمجھوتے نہیں کرنے چاہیے تھے ان کے سمجھوتوں کو کمزوری کے طور پر لیا گیا ۔

میاں نواز شریف کی صاحبزاد ی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نواز شریف کو گرانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف تو پھر بھی قابل قبول ہیں زرداری صاحب تو کسی کو قبول نہیں۔

مریم نواز شریف نے سوال کیا کہ جب نواز شریف سے فراغت ہو جائے گی تو باقیوں کے ساتھ کیا حال ہوگا؟

تازہ ترین