کراچی ( صباح نیوز)مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کی مخالفت کردی۔سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کی مخالفت کرنے والے خود نیب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خود چیئرمین نیب کی تقرری کی حمایت کی تھی۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کی نااہلی پر نیب نے سندھ میں شرجیل میمن کو گرفتار کیا ہے۔