بہاولپور میں تحریک انصاف آج جلسہ عام کررہی ہے، پنڈال میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ خواتین کارکنوں کے لئے اسٹیج کے قریب 500کرسیوں پر مشتمل علیحدہ انکلوژر بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دوپہر کو بہاولپور کے علاقے دھوڑ کوٹ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ گاہ ملک عامر یار وارن کے ڈیرے کے قریب کھلے میدان میں بنائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں 10 ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں، جبکہ 2 بڑے کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج بنایا گیا ہےاوراس پر 50 کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
پنڈال میں خواتین کارکنوں کے لئے اسٹیج کے قریب 500کرسیوں پر مشتمل علیحدہ انکلوژر بنایا گیا ہے۔