• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس کے ہوٹل سے ملنے والی لاش ناصرہ کی نکلی ،شیخوپورہ کی رہائشی تھی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں واقع ہوٹل کے کمرے سے ملنے والی 25 سالہ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی،خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، خاتون کے پرس سے تنسیخ نکاح کے کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ڈیفنس اے کے علاقہ میں مین بلیوارڈ روڈ پر ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز عمیر جاوید نامی نوجوان نے ہوٹل میں کمرہ بک کرایا تھا،ہوٹل ملازم کمرے میں گیا تو خاتون مردہ حالت میں پڑی تھی۔اور عمیر جاوید کمرے سے مفرور تھا۔لڑکی کی شناخت ناصرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور اس کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ صفیہ کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لیکر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین