• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری نقب زنی اورخیانت مجرمانہ کی واردات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری نقب زنی اورخیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو سیداسفندیار ہاشمی سکنہ ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر2 نامعلوم افراد2لاکھ 80ہزارروپے، طلائی زیورات اور3موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کینٹ کو محمد وقار خلیق نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہاتھی چوک میں مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو خورشید احمد سکنہ پارک ویومورگاہ جہلم روڈ نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر میرے بھائی جاویداقبال،ارسلان جاوید،فخرجاوید،جنیدجاوید،نصرجاوید،رزمی جاوید نے گھریلوسامان مالیتی30لاکھ روپے چوری کر لیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ واہ کینٹ کو ملک نعمان اسلم نے بتایاکہ میری والدہ راستے میں جارہی تھی کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر ان کا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں10ہزارروپے،طلائی زیورت،دیگر کارڈز تھے۔تھانہ صدرواہ کو محمد اعجاز نے بتایاکہ میرے شوروم کارکلب پر محمد مشتاق موجودتھاکہ4 نامعلوم مسلح ملزمان شوروم میں داخل ہوئے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر آہنی الماری سے39ہزارپانچ سوروپے،اور اس کی جیب سے1300روپے ،2موبائل ودیگر کارڈززبردستی چھین لئے اور فرارہوگئے ۔تھانہ وارث خان کوزاہد حسین شا ہ سکنہ چمن زار نگہت آبا دنے بتایا کہ اپنے کلینک میں موجود تھا کہ مو ٹرسا ئیکل پر ایک نامعلوم لڑکا آیا اور دراز سے 10ہزا ر رو پے چوری کرکے لے گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد تنویر نے بتایاکہ اپنی بیوی رضوانہ راجہ کے ہمرا ہ سوناخریدنے اور انعامی بانڈ واپس کرنے رحمان آبادگیا جہاں ایک لڑکے نے پرس چھینا اوردوسرے مو ٹرسا ئیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہو گیا پرس میں کل 9لاکھ 25ہزار تھے ۔تھانہ صادق آبادکو قیصر محبوب نے بتایا کہ چاندنیچو ک میں آفس بنا رکھا ہے صبح آفس کھولنے لگا تو دفتر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کی تو 57ہزار کو ئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا ۔تھانہ وارث خان کو بابر شہزاد نے بتایا کہ قیصر الیکڑونکس میں بطور لیگل ہیڈ کام کرتا ہوں کسٹمر نے شکایت کی کہ انہوں نے قسط ادا کر دی ہے جس پر کمیٹی تشکیل دی معلوم ہوا کہ آفیسرحسن نعمان ،محمد قاسم شکیل کامرا ن ،سکند رحیات نےکمپنی میں اپنے اعتمادکا فائدہ اٹھا تے ہو ئے 11لاکھ 50ہزار وپے دھو کہ دہی اور جعل سازی سے خورد برد کرکے امانت میں خیانت کی ہے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ای بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن سے سید بابر شاہ کی گاڑی بو لان کیر ی ڈبہ نمبراے سی بی 259،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سے مسعود خان کی مو ٹرسا ئیکل ہنڈا125نمبریوپی-370،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی گیٹ سےنوید قیصرکی مو ٹرسا ئیکل ہنڈا125نمبرآرآئی کے-6055،تھانہ مندرہ کے علاقہ سنگھوری روڈسے علی جلال کی موٹر سائیکل نمبر اے پی ایم 210چوری ہوگئی ۔تھانہ کینٹ نے ذیشان اقبال کی رپورٹ پر شہزاد کے خلاف ایک چیک مالیتی ایک لاکھ پچپن ہزارروپے،تھانہ نیوٹاؤن نے شوکت عباسی کی رپورٹ پر اسرار احمد اورراجہ اشراق کے خلاف دو چیک مالیتی 4لاکھ 76ہزارروپے ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلزارقائدمیں اے ٹی ایم سے تیس ہزارروپے نکلواکرنکلنے والے ظفراحمدسے ایک نامعلوم شخص رقم چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ ایران روڈپرایک خاتون سے موٹرسائیکل سواردونامعلوم ملزمان اسلحے کی نوک پرآئی فون اورپرس چھین کرفرارہوگئے جس میں دواے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈاوردوچیک بکس تھیں۔
تازہ ترین