• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزازجارحانہ پالیسی کامشورہ اپنی پارٹی کو دیں،اسے ضرورت ہے،چوہدری نثار

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے اعتزاز احسن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے تو انہیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہیے کیونکہ انکی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے۔ اعتزازکے منہ سے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کوئی بھی تجویزیاتعریف عجیب سی لگتی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اسکی لیڈرشپ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے انتہائی ذاتی بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

ایسے بیانات کی موجودگی میں انکے منہ سے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کوئی بھی تجویز یا تعریف عجیب سی لگتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت اعتزاز احسن کی پارٹی کو انکے دانشمندانہ بلکہ جارحانہ مشوروں کی سخت ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت کے حوالے سے اعتزاز احسن کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ تبصرے پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اس حوالے سے تو میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ ہمیں ایسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین