کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ،سرور بازئی،سلیم قریشی، نسیم الرحمن، میر منظور احمد سرپرہ، عمر فاروق کاکڑ، عبدالغفار ودیگر نے کہا کہ پشین بس اسٹاپ کے تمام متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے پشین بس اسٹاپ کے شہداء زخمیوں اور دکانوں کے نقصانات کامعاوضہ نہیں دیاگیا ہے افسوس کی بات ہے کہ واقعہ کو کافی عرصہ گزر چکا ہے مگر ان کے متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پشین بس اسٹاپ کے دھماکے کے تمام متاثرین کو صوبائی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ دار دونوں ملکر ان کے نقصانات دیگر شہداء اور زخمیوں دکانوں کی فہرستیں فوری ترتیب دیں اور صوبائی حکومت پہلی فرصت میں پشین بس اسٹاپ کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے ۔