• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ملتان بار شیر زمان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے ملتان بار کے صدر شیر زمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔شیر زمان عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔لاہورہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر زمان نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور معاملہ وہاں زیر التواء ہےجس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے تمام راستوں پر اضافی خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیاالبتہ سائلین کی آمد ورفت کے لئے ایک راستہ کھلا رکھا گیا ۔
تازہ ترین