• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم کےبعد مارشل لاء کا راستہ روکا گیا،رضا ربانی

Martial Laws Way Was Halted For The 18th Amendment Raza Rabbani

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آمرفرارہوکرغیر ملک بیٹھ گیا،18 ویں ترمیم کےبعد مارشل لاء کا راستہ روکا گیا۔ایک دوسرے کے کاموں میں غیر آئینی مداخلت نہ کی جائے،غیر آئینی اقدامات کی وجہ سےاٹھارہویں ترمیم پر عملد آمد نا ممکن ہوجائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سول سروس ریفارمز کسی بھی سول حکومت کی ترجیح نہیں رہی، آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں،نہیں سمجھتاکہ سول اورملٹری میں کوئی تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نیشنل ڈائیلاگ پربات کریں،میں نے کوئٹہ میں عدلیہ کےساتھ ڈائیلاگ کی بات کی تھی اورملٹری بیوروکریسی کی بات بھی کی تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ احتساب کا عمل پاکستان کے آئین میں موجود ہےاور احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ کوئی ملک نہیں چل سکتا،سینیٹ پہلا ادارہ ہے جس میں سینیٹرز جوابدہ ہوں گے،اگر کسی سینیٹرپر الزام ہوگا تو وہ خود کو پیش کرےگا۔سینیٹ اور سینیٹرز نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن میں فوج کو کامیابی ملی ہے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین سب سے بالاتر ہے،تین بجٹ گزرگئے لیکن این ایف سی ایوارڈ نہیں آیا،میرا عہدہ ایسا ہے کہ میں سیاسی باتیں نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا تھا کہ کوئی احتساب سے متعلق قانون بنانا ہےتو سب کے لیے ہو،احتساب کےلیے بننے والی پارلیمانی کمیٹیوں کوخط لکھا تھا۔

 

تازہ ترین