• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،اسحاق ڈار اینجیو گرافی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

Todays Print

لندن(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ھارلے اسٹریٹ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے وزیرخزانہ کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے اسحاق ڈار کا پھر سے معائنہ کیا جائے گا۔ یاد رہے انھیں 3نومبر کو انجیوگرافی کیلئے ہسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔وزیرخزانہ کی انجیوگرافی ڈاکٹر کرسٹوفر بیکر نے کی ۔واضح رہے 2نومبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کردی تھی۔

دوسری طرف عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے تمام اکائونٹ سیل کر دیئے تھے۔

تازہ ترین