• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پاس نکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، اعتزاز احسن

Nawaz Responsible For Bringing Country To Critical Juncture Aitzaz

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہےکہ میاں نواز شریف قانون اور قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس چکے ہیں اور اب ان کے پاس اب نکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ انکے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، جبکہ انہیں تو وہ عدالتیں بھی رہا کر رہی ہیں جو رہا کرنے کا اختیار ہی نہیں رکھتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو احتساب سندھ میں، وہی پنجاب میں بھی ہونا چاہیے جبکہ شریف خاندان کے پاس اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت نہیں، اس لیے سارے معاملے کو متنازع بنانے پر لگ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سمیت ساری کابینہ لندن میں بیٹھ کر میاں صاحب سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جو کہ نیب اور ا س کے نئے چیئرمین کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین