بلیک برن (مظہر چوہدری ) بلیک برن میں جہلم فورم کی میٹنگ منعقدہوئی ، جہلم سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہلم فورم کے آرگنائزرالیا س گوندل ، عابد چوہان، کرنل وسیم شوکت اور چوہدری انور یعقوب نے جہلمی کمیونٹی کے نمایاں افراد کو بریفنگ دی ،ڈاکٹر ارشد رفیق کے دفتر میں ہونے والی اس میٹنگ میں کونسلر تسلیم فاضل ، کونسلر پرویز اختر ، کونسلر نورداد عزیز ،چوہدری اسد اقبال ، راجہ محمد اشرف ، چوہدری ندیم عاشق ، چودھری فیصل اکبر ، چودھری محمد نذیر ، چودھری ارشد خان ، چوہدری محمد رفیق ،ملک محمد عرفان، مسعود راہی، غلام رسول،محمد شبیر جنجوعہ ، ریاض گجر،چوہدری پرویز اقبال ،چوہدری محمود ، چوہدری ساجد نصیر ،چوہدری محمد یونس،چوہدری محمد نوید،چوہدری جاوید اقبال ، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری عنصر رفیق ودیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر الیاس گوندل نے بتایا کہ جہلم فورم کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئی کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں جہلم سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم ہیں،ان کے مابین ایک رابطے کی ضرورت تھی ایک ایسا پلیٹ فارم جس پر ہم اکھٹے ہوں اور بیرون ملک سمیت اپنے آبائی ضلع میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کئے جا سکیں یا ان کے حل کے لئے تجاویز دی جا سکیں ۔اس سلسلے میں ہم نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور برطانیہ بھر کے علاوہ دیگر ممالک سے لوگ بھی رابطہ کر رہے ہیں اور ہمیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔اس موقع پر کونسلر پرویز اختر ، ڈاکٹر ارشد رفیق ، کونسلر تسلیم فاضل ، محمود احمد اور محمد نذیر نے جہلم فورم کی غرض و غایت پر سوالات کئے اور اس کی کامیابی کے لئے چند ٹھوس تجاویز بھی دیں ، جن کو سب لوگوں نے سراہا اور باقی دوستوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بھی اپنی اپنی تجاویز تحریری شکل میں بھیج دیں ان کی روشنی میں ہی ہم اگلے مراحل طے کریں گے ۔