کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ایس ایچ ارتضی کاظمی نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کھیلوں میں آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس بات کا اظہار انہوں نے این بی پی نیشنل بینک گرلز باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ سائوتھ نے جیت لی۔ دوسری پوزیشن سینٹرل نے جبکہ تیسری ویسٹ نے حاصل کی، ایس ایچ ارتضی کاظمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔