قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارےتحفظات تھے،سندھ میں دکھائی گئی آبادی کم ہے،ہماری آبادی کےلحاظ سے10سے12سیٹیں بڑھنی چاہئیں تھیں،آئندہ الیکشن1998کی مردم شماری پر کرانےمیں کوئی حرج نہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم قبل از وقت الیکشن کے حامی نہیں،دعاگو ہوں کہ2018 کے جولائی ،اگست میں الیکشن ہوں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سال کاسب سےبڑامذاق ہےکہ وزیراعظم نااہل شخص کووزیراعظم کہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھاگے تو تباہ ہو جائیں گے،وہ جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے،نواز شریف کے قریبی افراد ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے، سعودی عرب کےحالیہ واقعات کےاثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پرسوالیہ نشان ہے،الیکشن مقررہ وقت پرہونےچاہئیں، 2013 کی مردم شماری پرن لیگ الیکشن جیتی،انہیں تحفظات نہیں ہونےچاہئیں۔