ملتان(سٹاف رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نےممبر صوبا ئی اتحاد بین المسلمین کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم اور28صفرکے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ماتمی جلوس روٹس پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور سٹریٹ لائٹس ،صفائی و ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ،میئر ملتا ن نے چیف آفیسر سردار تاشفین، ایم او آئی عارف بٹ کو احکامات جاری کئے کہ وہ لائسنسداروں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اقدامات کو یقینی بنائیں اورصفائی و ستھرائی کے حوالے سے موقع پرمنیجر آپریشن راؤ انوار الحق کو احکامات جاری کیے جبکہ اس موقع پر چیئرمین واصف بٹ مرکزی سیکرٹر ی جنرل سید طالب حسین پر واز ، خلفیہ الطاف حسین، مخد وم سید صدرالد ین گیلانی ،سید آغا حسین شاہ،اقبال حسین جعفری،سیداحمد رضا گردیزی، سید اظہر حسین ،سکندر حسین ،چوہدری عبدالستار ،خا لد گیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنامیئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے یو سی 17میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔