• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ،چوہدری شجاعت کا سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی میں پنجاب حکومت ملوث ہے،ایک ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت کے سینئر رہنما کا اغوا پنجاب حکومت کا غیر جمہوری اقدام ہے،چوہدری شجاعت نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا پاکستانی سیاست میں نمایاں اور مثبت کردار رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کوخاموش کرانے کیلئے انتقام کا نشانہ بنانا غیر جمہوری طرز عمل ہے۔
تازہ ترین