• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے بنچ کا باقر نجفی رپورٹ مطالعے کیلئےطلب کرنا انصاف کی طرف پیش رفت ہے، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فاضل بنچ کا باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اپنے مطالعے کیلئےطلب کرنا انصاف کی طرف پیش رفت ہے۔امید ہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وکلاء کو بھی رپورٹ کا ملاحظہ کروایاجائے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ پبلک ہونے سے نظام انصاف خطرے میں پڑنے کی بجائے مستحکم ہو گا،رپورٹ کے پبلک ہونے سے قاتلوں کے چہروں پر پڑے نقاب ہٹ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے اپنے مطالعہ کیلئے رپورٹ طلب کرنے کا پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے ،یہی درخواست ہم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کرنے والے معزز جج کو کی تھی کہ آپ طلبی کے فیصلہ سے قبل جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا مطالعہ کریں تاکہ زیادہ کلیرٹی کے ساتھ آپ فیصلہ تحریر کر سکیں مگر انہوں نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی اس درخواست کومسترد کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاناما کے ملزم والیم ٹین پڑھ سکتے ہیں توشہدائے ماڈل ٹاؤن کے مظلوم اپنے پیاروں سے متعلق کی گئی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کیوں نہیں پڑھ سکتے۔
تازہ ترین