ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد سے گزشتہ روز پنجاب ہائی وے پیٹرول ، سپیشل برانچ، آئی بی و دیگر اعلیٰ اداروں کے سرابراہان نے میٹنگ کی ،میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے آر پی او نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کا کام عوام کی حفاظت ہے ، پنجاب ہائی وے پیٹرول ، سپیشل برانچ، آئی بی و دیگر اداروں کے افسران کی محکمہ پولیس کے ساتھ معاونت جرائم کے انسداد و بیخ کنی میں نمایاں کردار کی حامل ہے۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔