ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ صحت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کے خلاف عدالت عالیہ نے حکم امتناع جاری کردیا ہے ، عہدے داروں مقبول گجر ، ڈاکٹر ذیشان حیدرگردیزی ،ڈاکٹر کاشف،رخسانہ انور ، عمران احمد ، رستم علی ،محمد کامران ، امجد علی ، یوسف گل ، رانا عبدالقدیر ، چوہدری منیر ،سید سجاد رضا ودیگر نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ صحت ملتان کو نجی کمپنی پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کی جارہا ہے جو نہ صرف ملازمین بلکہ مریضوں کےلئے بھی مسائل کا باعث ہوگا اس عمل کو روکا جائے،عدالت عالیہ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 18 دسمبر مقرر کی ہے۔