ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہےعوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس روٹس پر نہ صرف صفائی و ستھرائی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں بلکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں ، گلیوں کا پیچ ورک بھی ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے کربلا کے چہلم کے انتظامات حوالے سے صدر انجمن تحفظ اعزاداری سید اصغر عباس کی قیادت میں شامل وفد سمیت ودیگر سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔