ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے سائلین کی 25درخواستیں سنیں۔سی پی او ملتان نے درخواستوں کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او کو فون کر کے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دئیے ۔