• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایک بار دینا واڈیا سے میری ملاقات ہوئی تھی۔‘‘
نیو یارک میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے انکشاف کیا۔
’’واقعی؟‘‘ میں حیران ہوا۔
’’انھیں ڈرائیور کی ضرورت تھی۔
مجھے کسی جاننے والے نے وہاں بھیجا۔
میں ملک سے بھاگ کر نیا نیا امریکہ پہنچا تھا۔
اسائلم کی منظوری کا منتظر تھا۔
انھوں نے منع کر دیا۔‘‘
ٹیکسی والے نے بتایا۔
’’گفتگو کیا ہوئی؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’انٹرویو کے بعد میں پوچھ بیٹھا،
آپ پاکستان کیوں نہیں گئیں؟‘‘
ڈرائیور نے کہا۔
’’کیا جواب ملا؟‘‘
میں نے بے تابی سے پوچھا۔
ڈرائیور بڑبڑایا،
’’انہوں نے کہا،
تم نے یہاں کیوں اسائلم لیا؟‘‘

تازہ ترین