• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حلقہ بندیاں ضروری،آئندہ الیکشن ان کے تحت ہو سکتے ہیں،چوہدری نثار

فتح جنگ(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں مگر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں وہ دور ہو گئے تو حلقہ بندیاں ہو جائیں گی اور آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہو سکتے ہیں۔ صاف وشفاف سیاست کا قائل ہوں حق گوئی میں کوئی خوف محسوس نہیں کرتا ، تحصیل فتح جنگ میں میرا بچپن گذرا یہ میرا گھر ہے میرے قریبی رشتہ دار یہاں رہتے ہیں وہ گزشتہ روز ڈھرنال میں سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فتح جنگ سے الگ ہونے پر مجھے اور میرے والد کو افسوس تھا میرے والدکہتے تھے کہ ہمیں زمینداروں کے حلقہ سے الگ کر کے دکانداروں کے حلقہ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین