• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویزالٰہی نےسادگی سے نیب کے سامنے پیش ہوکر مثا ل قائم کردی،چوہدری ظہیر الدین

لاہور(نمائندہ خصو صی) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی نے نیب میں اپنے خلاف پرانے کیسوں میں بغیر پروٹوکول پیش ہوکر تاریخی مثال پیش کی .حالانکہ چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعظم پاکستان اور چوہدری پرویز الٰہی سابق ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ موجودہ ایم این اے بھی ہیں۔انہوںنے نیب میں سادگی سے پیش ہوکر سیاستدانوں کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین