• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے سے ن لیگ کے قائد کو بہت نقصان ہوا،خورشید شاہ

The Decision Led To The Loss Of The Leader Of Nl Khursheed Shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیل کے فیصلے میں وہ بھی ڈال دیں، شعر میں سارا نچوڑ رکھ دیا، یہ دھبہ اب نوازشریف پر لگتا رہے گا۔ اس فیصلے سے مسلم لیگ نون کے قائد کو بہت نقصان ہوا۔

خورشید شاہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ نہیں کہاجاسکتا کہ نوازشریف نے عوام کو بے وقوف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کہ جھوٹا حلف نامہ دیاجائے،سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے۔

تازہ ترین