• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Ishaq Dars Counsel Seeks Exemption On Medical Grounds

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کی حاضری سےاستثنا اورریفرنس کا ٹرائل بذریعہ نمائندہ چلانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اسحاق ڈار کی وکیل عائشہ حامد نے استثنا اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پہلے ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں،اب دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لیے جارہے ہیں،تب تک یہ کیس نمائندے کے ذریعے چلایا جائے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وکیل عائشہ حامد نےبتایا کہ ظافر خان کو اسحاق ڈار نےاپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

تازہ ترین