ملتان غلہ منڈی میں جعلی مرچیں فروخت کرنے کے خلاف کارروائی پر تاجروں نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ کر دیا ،اہلکاروں پر تشدد کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔
ملتان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ غلہ منڈی میں جعلی اور مضرصحت مرچوں کی کھیپ آئی ہے جس پر کارروائی کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم غلہ منڈی پہنچی تو تاجروں نے ان کا گھیراو ٔکر لی اور مسجد میں اعلان کراکے منڈی کو بند کر دیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر سعید نے بتایا کہ بحث کے بعد تاجروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کو بھی زدوکوب کیا اور پتھراو ٔکرکے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑدیے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر یں گے ۔