کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ودیگر ملزمان کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے 26مقدمات کی سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی،یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہو سکے اورعدالت میں ان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئی مزید کارروائی 6دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت کی جانب سے مقدمات میں مفرور 25ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے۔